15/03/2023
آج مغرب کے بعد تقریباََ ساڑھے ساتھ کے قریب بحریہ آڈیٹوریم کارساز سے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ کوچنگ کی کلاس لیکر واپس آرہی تھی کے راستہ میں ہماری بائک کا پٹرول ختم ہوگیا, میرا بھائی زیادہ بڑا نہیں 18 سال کا ہے اور راستوں کا زیادہ معلوم بھی نہیں, قریب میں کوئی پمپ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا, ہم نے بائک ساتھ پیدل چلنا شروع کردیا, بیگ میں میرے لیپ ٹاپ اور موبائل رکھا ہوا تھا اور آج کل جیسے شہر کے حالات ہیں سارے راستہ پیدل چلتے ڈر لگ رہا تھا کہ کہیں چھن نا جائے, اتنے میں ایک شخص آفس ڈریسنگ میں ملبوس آکر رکا اور بغیر کچھ سوال کئیے خالی بوتل مانگی, میں نے اپنی پانی کی بوتل خالی کرکے حوالہ کردی اس نے اپنی بائک سے پٹرول نکال کر بوتل میں بھرا اور چلتا بنا, وہ شخص کون تھا یہ تو معلوم نہیں لیکن مشکل کہ اس وقت میں ہمارے لئیے کس نعمت سے کم نہیں تھا, ایسا ہے ہمارا کراچی جہاں شہری راہ چلتے بغیر کسی تفریق کے ایک دوسرے کی مدد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔