FIT FAT FOOD

FIT FAT FOOD we supply processed pure Frutes vegetables Nuts Lentils Spices And dry fruits

🌿 کیوبن اوریگانو سے شفاف نظر حاصل کریں 👁️✨قدرتی آنکھوں کے نسخے جو بینائی کو نئی زندگی دیتے ہیںکیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ مو...
17/02/2026

🌿 کیوبن اوریگانو سے شفاف نظر حاصل کریں 👁️✨
قدرتی آنکھوں کے نسخے جو بینائی کو نئی زندگی دیتے ہیں
کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ موبائل اسکرین کو گھورتے گھورتے الفاظ دھندلے سرمئی دھبّوں میں بدل جائیں؟ 📱
آنکھوں میں جلن، سر میں بوجھ، اور دنیا کے کنارے نرم پڑ جائیں؟ 😣

اگر ہم آپ سے کہیں کہ ایک عام سا، خوشبودار، قدرے تیکھا سا گھریلو پودا—🌱
جو اکثر گملوں میں اُگ رہا ہوتا ہے—
آپ کی بینائی کے لیے ایک چھپا ہوا خزانہ رکھتا ہے؟ 💎👁️
کیوبن اوریگانو 🌿

جسے اکثر عام اوریگانو سمجھ لیا جاتا ہے،
دراصل آنکھوں کے لیے حیرت انگیز فوائد کا حامل ہے—
روایتی حکمت 🧠 اور جدید سائنسی تحقیق 🔬 دونوں اس کی تائید کرتے ہیں۔
کیا آپ دنیا کو نئے زاویے سے دیکھنے کے لیے تیار ہیں؟ 🌍✨

👁️ کمزور ہوتی بینائی کے خلاف روزانہ کی جنگ
CDC کے مطابق 40 سال سے زائد عمر کے
ایک کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ افراد کسی نہ کسی بصری کمزوری کا شکار ہیں 📊

📱 ڈیجیٹل اسکرینز کی نیلی روشنی
ریٹینا کو تھکا دیتی ہے،

🔥 سوزش بڑھتی ہے،
💧 آنکھوں کی خشکی پڑھنے کو عذاب بنا دیتی ہے۔
عمر کے ساتھ میکولر ڈی جنریشن کا خطرہ
ایک سائے کی طرح منڈلاتا رہتا ہے ☁️👁️
کیا کبھی تھکی ہوئی آنکھوں کو رگڑتے ہوئے یہ خواہش کی
کہ کاش کوئی قدرتی حل ہوتا—
جو بوتل میں بند نہ ہو بلکہ

🌿 کھڑکی کے پاس اگ رہا ہو؟
اور ٹھہریے…
اصل حیرت تو ابھی شروع ہوئی ہے 🔍✨
🌱 کیوبن اوریگانو آنکھوں کے لیے کیوں خاص ہے؟
اس کے موٹے، رسیلے پتے بھرپور ہوتے ہیں:

🔹 Carvacrol
🔹 Thymol
یہ دونوں مرکبات
⚡ آکسیڈیٹو اسٹریس
🔥 اور سوزش
کے خلاف طاقتور قدرتی ہتھیار ہیں۔

📖 Phytomedicine کے مطابق
اس کے اینٹی انفلامیٹری اثرات
بعض مصنوعی آئی ڈراپس کے برابر ہیں 👁️💧
ایک پتہ مسل کر دیکھیے—

🌿 تیز، پودینے جیسی خوشبو
فضا میں پھیل جائے گی…
لیکن یہ بینائی کو بہتر کیسے بناتا ہے؟
آئیے ایک ایک فائدہ کھولتے ہیں 👇

9️⃣ اسکرین کے مسلسل استعمال سے آنکھوں کی تھکن میں
کمی 📱👁️

8️⃣ آنکھوں کی خشکی کا خاتمہ، قدرتی نمی کے ساتھ 💧

7️⃣ سوزش پر قابو جو نظر کو دھندلا دیتی ہے 🔥

6️⃣ موتیے (Cataract) کے خلاف قدرتی مدد 🌫️

5️⃣ رات کی بینائی میں بہتری، محفوظ ڈرائیونگ 🚗🌙

4️⃣ ڈیجیٹل بلیو لائٹ سے ریٹینا کا تحفظ 💻🛡️

3️⃣ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے اور سوجن میں کمی 😴✨

2️⃣ آنکھوں کی قوتِ مدافعت میں اضافہ 🦠❌

1️⃣ مجموعی طور پر آنکھوں کی زندگی میں نئی روح 🌈👁️

تھکن ختم ✔️
نمی بحال ✔️
نظر صاف ✔️
زندگی واقعی ہائی ڈیفینیشن میں نظر آنے لگتی ہے ✨👀

🧪 کیوبن اوریگانو بمقابلہ عام اوریگانو
👁️ آنکھوں کی تھکن — 2 گنا زیادہ طاقت
💧 خشکی میں مدد — بہتر نمی سپورٹ
🔥 سوزش میں کمی — مضبوط اینٹی مائیکروبیل اثر
🛡️ ریٹینا کا تحفظ — زیادہ مرکوز اینٹی آکسیڈنٹس
🌿 استعمال کے آسان طریقے
☕ چائے
🧴 پٹّی
🌿 تیل
🌫️ بھاپ
(ہمیشہ آہستہ آغاز کریں اور حساس آنکھوں میں احتیاط لازم ہے)
⚠️ اہم نوٹ
یہ جڑی بوٹی فائدہ مند ہو سکتی ہے،
لیکن مستقل استعمال سے پہلے
👨‍⚕️ مستند معالج یا آئی اسپیشلسٹ سے مشورہ ضرور کریں۔

🌿 کیوبن اوریگانو — پتھرچاٹ (Pattharchaat)
طبِ یونانی میں نام: زعترِ ہندی / حبقِ جبلی
ملتے جلتے پتے: عام اوریگانو، پودینہ، اجوائن کے پتوں کے ساتھ الجھ سکتے ہیں
خوشبو اور ذائقہ: پودینہ جیسا تیز اور اجوائن جیسا تیکھا
شناخت کی علامات:
موٹے، رسیلے، مخملی سبز پتے
کنارے ہلکے کنگرے دار
مسلنے پر تیز خوشبو
تنا مضبوط، پانی ذخیرہ کرنے والا
چھوٹے سفید یا ہلکے جامنی پھول 🌸

⚠️ نوٹ: عام اجوائن یا پودینہ کے ساتھ اشتباه نہ کریں، یہ الگ پودا ہے اور اثرات میں بھی منفرد ہے۔

🌿 آپ کی بہتر صحت کے لیے کوشاں 💚
فٹ فاٹ فوڈ

خون کی کمی کا مجرب نسخہخون کا خزانہ ھوالشافی۔۔۔/کلونجی 50 گرام کاسنی کا تخم 50 گرام اجوائن دیسی 50 گرام کالی مرچ 30 گرام...
17/02/2026

خون کی کمی کا مجرب نسخہ
خون کا خزانہ
ھوالشافی۔۔۔/
کلونجی 50 گرام
کاسنی کا تخم 50 گرام
اجوائن دیسی 50 گرام
کالی مرچ 30 گرام
نوشادر 30 گرام
ترکیب :- سب اجزاء کا سفوف بنالیں.
خوراک ۔۔. د و گرام نیم گرم دودھ کے ساتھ
طریقہ استعمال -: دن میں تین دفعہ کھانے کے ادھا گھنٹہ بعد استعمال کریں
فوائد :- خون کی کمی کے لئے مفید ھے . خون کی سیا ہی کو دور کر کے سرخ اور صاف خون پیدا کر تا ھے.
جگر کی کمزوری اور بھوک کی کمی کے لئے بھی مفید ھے ضعف جگر کے وجہ سے ھاتھ پاوں میں جلن اور تپش کے لئے ازمودہ ہے،۔

دوستو! آپ رمضان کے لئے تیار ہیں؟ آپ کی سحری اور افطاری کی تیاریاں کیسی ہیں؟بعض اوقات افطاری اور سحری میں ایسی چیزیں بھی ...
17/02/2026

دوستو! آپ رمضان کے لئے تیار ہیں؟ آپ کی سحری اور افطاری کی تیاریاں کیسی ہیں؟
بعض اوقات افطاری اور سحری میں ایسی چیزیں بھی شامل ہو جاتی ہیں جو آپ کے معدے پر بھاری پڑتی ہیں، بدہضمی پیدا کرتی ہیں اور آپ کو بوجھل محسوس کراتی ہیں۔ خاص طور پر وہ چیزیں جو تیل میں بنی ہوں یا باہر سے منگوائی گئی ہوں
لیکن اس رمضان ہم آپ کے لیے لے آئے ہیں کچھ خاص، صحت مند اور توانائی بخش پروڈکٹس
تلبینہ، پنجیری، السی کے لڈو، دیہاتی ملٹی گرین آٹا اور دیگر غذائیت سے بھرپور پروڈکٹس۔
ان پروڈکٹس کے استعمال سے آپ کے افطار اور سحری کے بعد آپ خود کو:
✅ کمزور یا تھکا ہوا محسوس نہیں کریں گے
✅ نیند اور بھاری پن کا احساس کم ہوگا
✅ جسم میں توانائی برقرار رہے گی
ہم سمجھتے ہیں کہ توانائی بخش اور غذائیت سے بھرپور کھانے کا انتخاب رمضان میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کو مکمل غذائیت والے، دیہاتی اور قدرتی پروڈکٹس فراہم کر رہے ہیں۔ املی اور آلو بخارے کا شربت بھی جلد دستیاب ہوں گے، تاکہ آپ کا رمضان بھرپور اور صحت مند گزرے۔
یہ رمضان اپنی صحت کو پہلی ترجیح دیں دو دن یا تین دن کی بات نہیں، روزانہ صحت مند انتخاب کرنا آپ کو بیماریوں سے دور رکھے گا۔
اگر آپ ہم سے متفق ہیں، تو اپنے دوستوں اور جاننے والوں کو بھی صحت مند اور توانائی بخش رمضان کی طرف راغب کریں، تاکہ سب کا رمضان خوشگوار، صحت مند اور توانائی سے بھرپور گزرے اور عبادات کا بھی لطف آئے،۔

گردہ فیل :-ستاور 100 گرام تخم ریحان 50 گرام  تالمکھانہ 50 گرام سفوف بنا لیں ایک چمچ بوقت عصر خالی پیٹ .خشکی کی وجہ سے گر...
17/02/2026

گردہ فیل :-
ستاور 100 گرام
تخم ریحان 50 گرام
تالمکھانہ 50 گرام
سفوف بنا لیں
ایک چمچ بوقت عصر خالی پیٹ .
خشکی کی وجہ سے گردے کا فیل ہوجانا , گردے سکڑ جانا , کریٹنن کا بڑھ جانا , ویاگرہ کھانے سے گردے خراب ہوجانے پر پہلے دن ہی اثر دکھاتا یے , گردے فیل ہونے کا مکمل علاج ہے ,چربی بحال کرکے وینوں کا سکڑاؤ ختم کردیتا ہے, اتنی منی پیدا کرتا ہے کہ بسا اوقات پہلے دن ہی اح**ام ہوجاتا ہے .جراثیم کی کمی کو پورا کرتا ہے .
( اگر جراثیم کے لیے استعمال کرنا ہو تو مغز بنولہ 50 گرام کے ساتھ ستاور 25 سے 50 گرام مزید بڑھالیں )
بشکریہ
برادر امجد فاروق صاحب

زیتون کا تیل کھانے بہت زیادہ فوائد ہیں،۔آج کل پاکستان میں زیتون کا خالص تیل دستیاب ہے، بلکہ جنگلی زیتون کا خالص تیل بھی ...
07/02/2026

زیتون کا تیل کھانے بہت زیادہ فوائد ہیں،۔
آج کل پاکستان میں زیتون کا خالص تیل دستیاب ہے، بلکہ جنگلی زیتون کا خالص تیل بھی بہت مناسب قیمت میں دستیاب ہے

بارہ ہزار روپے کلو والی جنسنگ کی متبادل جڑی بوٹی صرف 400 روپے کلو اور فائدے جنسنگ سے بھی زیادہمیرے چھ قریبی احباب مختلف ...
28/01/2026

بارہ ہزار روپے کلو والی جنسنگ کی متبادل جڑی بوٹی صرف 400 روپے کلو اور فائدے جنسنگ سے بھی زیادہ

میرے چھ قریبی احباب مختلف مسائل میں مبتلا ہیں اور سب کے سب کسی مناسب علاج کے خواہش مند ہیں ،شیخ صاحب کو گردن کے مہروں کا مسئلہ ہےکوئی وزنی چیز نہیں اٹھا سکتے تھے، ایک جرنلسٹ دوست بہت مصروف زندگی ہے ، وہ چاہتے تھے کے کہ کوئی ایسا ناشتہ ہو کہ بیڈ سے اٹھوں کچھ کرنا بھی نہ پڑے اور دو منٹ میں ناشتہ کر لوں اور سارا دن تھکاوٹ بھی محسوس نہ ہو، حاجی صاحب کو مزید مردانہ طاقت حاصل کرنے کا شوق ہےلیکن پیسے خرچ کئے بغیر ، وہ کسی جگاڑ کی تلاش میں رہتے تھے، میری ایک قریبی عزیزہ کو ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے نچلے حصہ میں درد کا مسئلہ ہےان کی خواہش ہےکہ
انگریزی دواؤں، معجونوں اور مالشوں کے بغیر اگر اس مئلہ کا کوئی حل نکل آئے تو کمال ہو جائے۔

میاں صاحب، وکالت کے پیشہ سے منسلک ہیں انہیں قدرتی طریقہ علاج اور ہربل اجزاء کی جدید ریسرچ سے دلچسپی ہے تاکہ ان کی افادیت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکےاور میرے ہم نام دوست جو ایک ایماندار سرکاری ملازم ہیں انہیں اولاد کی شدید خواہش ہے آٹھ سال شادی کو ہو گئے ہیں اور اولاد کی نعمت سے محروم ہیں آپ بھی ان کے لئے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اولاد نرینہ کی نعمت عطا فرمائے۔ آمین ،آخر ایک دن اللہ نے ان سب کی سن لی اور ساتھ میری بھی میرے ہاتھ ایک قیمتی چیز آ-ہی گئی۔

میں جب بھی جڑی بوٹیوں کے خواص کا مطالعہ کرتا تو یہ چھ احباب میرے ذہن میں ہوتے ، میں ان کے لئے کوئی ایسی چیز تلاش کر نا چاہتا تھا جوزبردست بھی ہو، اس کا کوئی سائیڈ ایفکٹ بھی نہ ہو اور مہنگی بھی نہ ہو، بہت مغز کھپائی کے بعد اللہ کا کرم ہوا اور جوچیزمیر ے علم میں آئی ، اب آپ بھی میری اس محنت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔میرے خیال میں اگر کوئی چیز جنسنگ کا متبادل ہو سکتی ہے تو وہ مغز بنولہ ہے جسے پنبہ دانہ بھی کہتے ہیں۔

میں پہلےچند الفاظ میں جنسنگ پر اظہار خیال کر لوں تو اس کے بعد آپ کو میری بات آسانی سے سمجھ آ جائے گی۔ جنسنگ کا شمار مہنگی ترین جڑی بوٹیوں میں ہوتا ہے۔ ان دنوں ہول سیل میں سو گرام جنسنگ کی قیمت بارہ سو روپے ہے۔ مردانہ طاقت کے نسخے اس کے بغیر نامکمل سمجھے جاتے ہیں۔اس کو دیمک بہت جلد لگ جاتا ہے۔ عام طور پر دیمک لگی جنسنگ ہی ملتی ہے اور با امرمجبوری اسے ہی استعمال کرنا پڑتا ہے۔پاکستان میں پہلے کوریا سے بہت اچھی کوالٹی کی جنسنگ امپورٹ کی جاتی تھی اس پر حکومت نے پابندی لگا دی ،اب چائنا اور دیگر کچھ ممالک کی جنسنگ ہی دستیاب ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ بادشاہوں کی دسترس میں رہنے والی جنسنگ سے منسوب روایات ، اس کی کشش اور قیمت میں اضافہ کا سبب بنیں۔ اس کے بے شمار فائدوں میں سے چند یہ ہیں کہ اس کاباقاعدگی سے استعمال ہارٹ اٹیک کےشکار مریضوں کے دل کو تقویت دیتاہے، بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے، تھکاوٹ نہیں ہوتی،بڑھاپے کی علامات کا آغاز تاخیر سے ہوتا ہے، کمر درد سے نجات اور اعصابی طاقت میں اضافہ کرتی ہے، عام طور پر چالیس سال سے زائد عمر افراد کو استعمال کرنی چاہئے ۔ اس کے علاوہ بھی اس کے بے شمار فائدوں سے انکار نہیں بلکہ دیکھنا صرف یہ ہے کہ کیا اس کے مقابلہ میں کم قیمت سے اگر کوئی متبادل دستیاب ہے تو اس سے فائدہ اٹھانے میں کوئی حرج نہیں۔

اب بات کرتے ہیں کپاس کے بیج بنولہ کے مغز کی ، مغز بنولہ کے اتنے فائدے اورکم قیمت ہونے کے باوجود ہم اس کے استعمال سے محروم کیوں رہیں۔ مغز بنولہ کے مفید اثرات آپ کے پیش خدمت ہیں، مغز بنولہ غذائی اعتبار سے بہت مفید اجزا ءپر مشتمل قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔قوت باہ اور منی کی افزائش کے تمام نسخہ جات کا لازمی جزہے۔ سپرمز کی کم مقدار کی وجہ سے مردانہ و زنانہ بانجھ پن کا شکار مریض اس کے استعمال سےصحت یاب ہو سکتے ہیں۔ اس میں فاسفورس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لئے زیادہ دماغی کام کرنے والوں کے لئے،پٹھوں کو سکون، طاقت اورہڈیوں کی مضبوط کے لئے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے ۔اس میں اہم معدنیات ،روغنیات، ،وٹامن ای، ڈی،اے اور بی کمپلیکس آنکھوں، جلد اور بالوں کی حفاظت کرتے ہیں ،جوڑوں کو مضبوط کرکے درد سے نجات دلاتےہیں اور خواتین میں دودھ کی افزائش کرتے ہیں ۔ سب سے قیمتی حیاتین بی کمپلیکس کی تمام اقسام اس میں پائی جاتی ہیں۔ مغز بنولہ کا استعمال ریڑھ کی ہڈی اور کمرکے درد سے نجات دلاتا ہے۔خاص طور پر وہ افراد جوگردن کے مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کے لئے مغز بنولہ کا استعمال، گردن کے پٹھوں ،ہڈیوں کو مضبوط اور ہڈیوں کی پرورش کرکے دوبارہ انہیں واپس اپنی جگہ پر لانے میں معاونت کرتا ہے۔

بڑی عمر کے افراد میں خون کی شریانوں میں سختی کا آجانا اور لچک کا کم ہونا عام بات ہے، اس علامت کی وجہ سے جسم میں دوران خون متاثر ہوتاہے اورمریض کو بہت سے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔یہ مسئلہ جسم میں وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔وہ بزرگ افراد جو اس مسئلہ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں باقاعدگی سے مغز بنولہ استعمال کریں انشاءاللہ افاقہ ہو گا۔

طب کی کتب میں مغز بنولہ کا مزاج، گرم تر درجہ دوم اور مقدار خوراک تین تا سات گرام لکھ ہے۔ اتفاق سے ان دنوں سردیوں کا موسم ہے اور مغز بنولہ آسانی سے ہضم کیا جاسکتا ہے اور تازہ مغز بنولہ آسانی سے دستیاب بھی ہے۔ آپ اپریل کے آخر تک مغز بنولہ کو استعمال کر کے بے شمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور بہت سی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ مغز بنولہ کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مغز بنولہ کھانے کا طریقہ یا ٹائم چاہے کوئی بھی ہو ، ان سردیوں میں مغز بنولہ استعمال ضرور کریں۔

طریقہ نمبر 1۔ مغز بنولہ کی کھیر کا ناشتہ:
مغز بنولہ کی صفائی تھوڑی سی محنت طلب ہے۔ اس میں سے کالے اور پیلے دانے نکال کر پھینک دیں۔ صاف مغز بنولہ کو گرینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ مغز بنولہ کی مقدار خوراک کا انحصار آپ کے مزاج اور برداشت پر منحصر ہے۔ دو یا چار چمچ مغز بنولہ سفوف کو کوکنگ آئل یا گھی میں بھون کر یا بھوننے کے بغیر، ایک پاؤ یا آدھ کلور دودھ میں بوائل کر لیں، لو جی کھیر تیار ہو گئی اب مزے سے ناشتہ کر لیں۔ اگر آپ کا مزاج گرم ہے یا ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو اس کھیر اس طرح بنا لیں، چار چمچ گندم یا جو کادلیہ اور ایک یا دو چمچ مغز بنولہ سفوف ڈال کر باقی وہی طریقہ کھیر تیار کر لیں۔

طریقہ نمبر 2: اگر آپ کے پاس کھیر بنانے کے لئے وقت نہیں یا دودھ استعمال کرنا نہیں چاہتے، تو صبح یا کسی بھی وقت مغز بنولہ سفوف کے دو یا چار چمچ پانی کے ساتھ نوش فرما لیں۔ اس طریقہ سے فائدہ کم نہیں ہوگا ۔ ۔ ۔ ۔ بس فرق صرف یہ ہے کہ کھیر مزے دار بنتی ہے اور اسے کھانا آسان ہوتا ہے۔
طریقہ نمبر 3: مغز بنولہ کے سفوف کو شہد میں مکس کر لیں، اب یہ معجون بن گئی، روزانہ دو یا تین چمچ معجون نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ نوش فر ما لیں۔ اس مقدار کو بھی اپنی برداشت کو مد نظر رکھتے ہوئے کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔ معجون بنا کر کھانے سے وقت کی کافی بچت ہو جاتی ہے اور اس کے بعد ناشتہ کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔

آخری طریقہ: مغز بنولہ کے سفوف کو کسی بھی وقت کسی بھی طریقہ سے کھا لیں، اگر اتنا کچھ پڑھنے کے بعد بھی آپ اسے کھا نے سے محروم رہےتو اسے بد قسمتی ہی کہا جا سکتا ہے۔

نوٹ: مغز بنولہ کا مسلسل استعمال وزن میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔ مغز بنولہ کے استعمال کے دوران روزانہ آدھ گھنٹہ پیدل چل کر یا ورزش کرنے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ گردوں کی شدید تکلیف میں مبتلا افراد مغز بنولہ کو اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں کیونکہ اس میں پوٹاشیم اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتاہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر مغز بنولہ کھانے کے بعد طبیعت میں تیزی محسوس کریں تو مقدار خوراک کم کر لیں یا اپنے معالج کے مشورہ سے استعمال کریں۔

آخری بات: یہ تمام معلومات مختلف طبی کتب سے حاصل کرکے نیک نیتی اور بغیر کسی کاروباری مقصد سے آپ تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ اگر مغز بنولہ کھانے سے آپ کو اپنی طبیعت یا جسم میں کوئی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو فورا اپنے معالج سے رجوع کریں اور اس کا استعمال ترک کر دیں۔

سپیڈ کے ساتھ وزن کم کرنے کا قیمتی آزمودہ نسخہبغیر کسی سائیڈ ایفکٹ کے موٹاپے سے نجات حاصل کیجئے،.یہ فیٹ برنر ہربل نسخہ آپ...
28/01/2026

سپیڈ کے ساتھ وزن کم کرنے کا قیمتی آزمودہ نسخہ
بغیر کسی سائیڈ ایفکٹ کے موٹاپے سے نجات حاصل کیجئے،.
یہ فیٹ برنر ہربل نسخہ آپ کو دوبارہ سلم، سمارٹ اور پرکشش بنا دے گا۔
موٹاپے کی وجہ سے پریشان افراد ایک بار اس نسخہ کو آزما کر ضرور دیکھیں، انشاءاللہ تسلی بخش رزلٹ ملے گا۔
ساری چیزیں عام ہیں لیکن اس نسخہ کی مقدار خوراک کا تعین اور طریقہ استعمال اسے خاص بنا دیتا ہے،۔
دعا کی درخواست ہے

Address

Karachi

Telephone

+923459006690

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FIT FAT FOOD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FIT FAT FOOD:

Shortcuts

Share