09/03/2026
شمائل حسین ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ہے۔
قائداعظم ٹرافی 2025 میں شمائل حسین کا بیٹ خوب چلا اور وہ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین (امپیکٹ) ثابت ہوئے۔
اس سیزن میں انہوں نے 16 اننگز میں 899 رنز اسکور کیے، جن میں 3 شاندار سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں، اور یوں وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین بیٹسمین بھی رہے۔
اسی طرح پریزیڈنٹ ٹرافی 2025 میں انہوں نے 12 اننگز میں 345 رنز اسکور کیے جن میں 1 سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
جبکہ پریزیڈنٹ کپ 2025 میں بھی شمائل حسین کی شاندار فارم برقرار رہی اور وہ تیسرے بہترین بیٹسمین رہے، جہاں انہوں نے 9 میچز میں 452 رنز اسکور کیے جن میں 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
پریزیڈنٹ ٹرافی 2024 میں بھی شمائل حسین نے زبردست کھیل پیش کیا اور 14 اننگز میں 727 رنز بنائے، جن میں 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل تھیں۔
مسلسل بہترین پرفارمنس یہ ثابت کرتی ہے کہ شمائل حسین ڈومیسٹک کرکٹ کے بڑے پرفارمرز میں سے ایک ہیں۔