Daily Kamoke

Daily Kamoke Daily Kamoke �
Your source for local news, updates, food spots & community stories from Kamoke.

06/06/2026

🏍️ کامونکی ماڈل بازار

⚡ بریکنگ نیوزکامونکی میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہ...
05/06/2026

⚡ بریکنگ نیوز
کامونکی میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بار بار بندش سے گھریلو نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہیں۔ شدید گرمی کے موسم میں طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
📍 کامونکی
آپ کے علاقے میں کتنے گھنٹے بجلی بند رہی؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں۔















04/06/2026

کامونکی کے آسمان پر سیاہ بادلوں نے ڈیرے جما لیے، موسم نے اچانک کروٹ بدل لی۔ ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بادلوں کی گرج چمک بارش کی نوید سنا رہی ہے، جبکہ شہری بھی خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

04/06/2026

کامونکی اور گردونواح کے علاقوں میں اچانک تیز آندھی اور شدید ہوا چلنے سے موسم میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ دن کے اوقات میں ہی اندھیرا سا چھا گیا اور گرد و غبار کے باعث حدِ نگاہ بھی متاثر ہوئی۔
تیز ہوا کے جھونکوں نے درختوں کو ہلا کر رکھ دیا جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ شہریوں نے غیر ضروری سفر سے گریز کیا اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال عارضی ہے تاہم آئندہ چند گھنٹوں میں مزید گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاط کریں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔

🚨 گجرانوالہ میٹرو بس منصوبہ: کمرشل عمارتوں پر نشانات لگنا شروعگجرانوالہ میں مجوزہ میٹرو بس منصوبے کے تحت سٹی فلائی اوور ...
03/06/2026

🚨 گجرانوالہ میٹرو بس منصوبہ: کمرشل عمارتوں پر نشانات لگنا شروع

گجرانوالہ میں مجوزہ میٹرو بس منصوبے کے تحت سٹی فلائی اوور کے ساتھ انڈرگراؤنڈ ٹنل کی تعمیر کے لیے ابتدائی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیرانوالا باغ سے ٹیلی فون ایکسچینج تک پہلے مرحلے میں درکار اراضی کے تعین کے لیے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ ہائی وے نے مشترکہ طور پر کمرشل مقامات پر نشانات لگانا شروع کر دیے ہیں۔ سیالکوٹی گیٹ کے قریب متعدد دکانوں اور کمرشل املاک کے باہر بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
۔

حکام کے مطابق ضرورت کے مطابق نشاندہی مکمل ہونے کے بعد سیکشن 4 نافذ کیا جائے گا اور درکار اراضی سرکاری قواعد و ضوابط اور مقررہ ریٹ کے مطابق خریدی جائے گی۔

📰 Daily Kamoke
برخبر، آپ کے شہر کی خبر

03/06/2026
⚡ بریکنگ نیوزکامونکی میں شدید گرج چمک کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش نے نظامِ زندگی متاثر کر دیا۔شہر اور گردونواح کے متعد...
02/06/2026

⚡ بریکنگ نیوز

کامونکی میں شدید گرج چمک کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش نے نظامِ زندگی متاثر کر دیا۔

شہر اور گردونواح کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مختلف علاقوں سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

عوام نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی بحالی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

📍 کامونکی.
Assistant Commissioner Kamoke

02/06/2026

مین بازار جی ٹی روڈ کے سامنے موجود غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ہے بلکہ شہریوں کے لیے بھی اذیت کا سبب بن چکا ہے، تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ انتظامیہ اس مسئلے کے مستقل حل میں سنجیدگی دکھانے سے قاصر نظر آتی ہے۔

Address

Kamoke

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Kamoke posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category