25/09/2026
ڈاکٹر محمد امجد کی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار سے ملاقات، آئی ٹی اور اے آئی منصوبوں پر گفتگو
پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے
وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس و خصوصی اقدامات علی ڈار سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی، جس میں پنجاب میں آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور مختلف خصوصی اقدامات کے آغاز اور ان کے ممکنہ اثرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ کے پنجاب کو صاف، خوشحال، جدید اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے وژن پر بھی گفتگو ہوئی، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے عوام کو زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کی جا سکیں۔