09/09/2026
جنابِ محترم شیخ علی جوہری صاحب کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں، بلکہ پورا بلتستان ان کی علمی عظمت، سادگی اور کردار سے واقف ہے۔ آج ایک ویڈیو کلپ میں اتنے بڑے عالمِ دین کو اس قدر سادہ انداز میں، بے تکلُّف پیدل سفر کرتے دیکھا یہ واقعی رشک کا مقام ہے۔ یہ منظر دیکھ کر دل بے اختیار احترام سے جھک جاتا ہے۔
آج کے دور میں جہاں بعض اہلِ علم بھی آسائشوں اور نمود و نُمائش کے حِصار میں نظر آتے ہیں، وہاں ایسے بُزرگوں کی سادہ زندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اصل عظمت لباس، سواری، پروٹوکول یا ظاہری شان میں نہیں، بلکہ علم، کردار، تقویٰ اور عاجزی میں ہوتی ہے۔
ایسی شخصیات کسی ایک علاقے کا نہیں، پوری قوم کا سرمایہ ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، سلامتی اور لمبی عمر عطا فرمائے اور ہمیں بھی ان کی سادگی، عاجزی اور کردار سے سیکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔