25/07/2026
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
🌿 ڈراگو ویلفیئر ایسوسی ایشن 🌿
اہم اعلان
تمام معزز ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 25 جولائی 2026 کو منعقدہ اجلاس، جو ڈراگو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہوا، اس میں باہمی مشاورت اور متفقہ رائے سے درج ذیل فیصلہ کیا گیا:
ڈلیوری میڈیکل پیکیج کو آج کی تاریخ سے مستقل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے علاوہ ایسوسی ایشن کے تمام دیگر میڈیکل پیکیجز، سہولیات اور قواعد و ضوابط بدستور برقرار رہیں گے، جن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ہم تمام معزز ممبران کے تعاون، اعتماد اور خدمتِ خلق کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس اجتماعی کاوش کو قبول فرمائے اور مزید عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
شکریہ
ڈراگو ویلفیئر ایسوسی ایشن
25 جولائی 2026