Mama kare

Mama kare We sale good quality not a product only So let's join us jazakallah

03/05/2022
28/02/2022

اگر اپ 35 سال سے اوپر کے ہو چلے ہو تو میری یہ چند نصیحتیں یاد رکھنا۔
1 سب سے پہلی بات
حتی المقدور کوشش کرنا کہ تیری یہ دو چیزیں تیرے قابو میں رہیں
1 پہلی: آپکا فشار خون (بلڈ پریشر)۔
2 دوسری: اپکے خون میں شکر کا تناسب

2 دوسری بات
ان 6 چیزوں کا استعمال کم سے کم کرنا
1 پہلی: نمک
2 دوسری: چینی
3 تیسری: گوشت یا دیگر محفوظ کردہ غذائیں
4 چوتھی: سرخ گوشت
5 پانچویں: دودھ اور اس کی بائی پروڈکٹس
6 چھٹی: نشاستہ دار غذائیں
7 ساتویں: كاربونيٹیڈ گیسوں والے مشروبات
3 تیسری بات
اپنے کھانوں میں ان تین اشیاء کی کثرت کرنا
1 پہلی: سبزیاں
2 دوسری: پھل
3 تیسری: خشک میوہ جات

4 چوتھی بات
ان تین چیزوں کو بھلانے کی کوشش کرنا
1 پہلی: تیری عمر
2 دوسری: تیرا ماضی
3 تیسری: اگر تیرے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی ہوئی ہو تو

5 پانچویں بات
ان چار چیزوں کو، بھلے تیرا جتنا زور لگے، اپنے پاس رکھنا
1 پہلی: اپنے محبین اور دوستوں سے تعلق
2 دوسری: اپنے خاندان کا خیال
3 تیسری: مثبت سوچ
4 چوتھی: مشاکل کو اپنے گھر سے دور

6 چھٹی بات
اپنی صحت کی حفاظت کیلئے ان پانچ کا اہتمام رکھنا
1 پہلا: روزے
2 دوسرا: ہنسی مذاق اور مسکراہٹیں
3 تیسرا: مسلسل سفر و سیاحت
4 چوتھا: جسمانی ورزش
5 پانچواں: اپنا وزن کم کرنے کےلئے محنت کرنا

7 ساتویں بات
ان چار باتوں کو کبھی نظر انداز نہ کرنا
1 پہلی: پانی پینے کیلئے پیاس کا انتظار نہ کرنا
2 دوسری: نیند کیلئے جماہیوں کا انتظار نہ کرنا
3 تیسری: آرام کیلئے تھکاوٹ ہونے کا انتظار نہ کرنا
4 چوتھی: اپنے ریگولر میڈیکل ٹیسٹ کیلئے بیمار ہونے کا انتظار نہ کرنا

8 آٹھویں اور سب سے ضروری بات
1 نمبر ایک: اللہ تبارک و تعالی کے ساتھ اپنا روحانی تعلق مضبوط بنا کر رکھنا، تلاوت کا اہتمام، تہجد کی کوشش اور دعاء ومناجات کی کثرت۔
2 نمبر دو: ذات باری سے استغفار اور آقا حبیبنا مصطفی علیہ السلام پر درود و سلام کی کثرت۔ان سے صحت ، فکر فاقے اورمال میں خیر ہوگی۔ اور دارین کی خوشیاں ملیں گی۔

ساوتھ افریقہ کرکٹ کے ٹیم کے کھلاڑی ہاشم آملہ رائیونڈ مرکز کے مشورے سے سوات کے سفر پر وہاں کے مرکز کے بزرگوں کے ساتھ.
27/02/2022

ساوتھ افریقہ کرکٹ کے ٹیم کے کھلاڑی ہاشم آملہ رائیونڈ مرکز کے مشورے سے سوات کے سفر پر وہاں کے مرکز کے بزرگوں کے ساتھ.

فروری کا پہلا اتوار۔.   پاکستان میں کچن گارڈننگ کے فروغ کا قومی فیسٹیول.انسانی صحت اور انسانی آمدن دونوں میں بچت کا باعث...
07/02/2022

فروری کا پہلا اتوار۔.
پاکستان میں کچن گارڈننگ کے فروغ کا قومی فیسٹیول.
انسانی صحت اور انسانی آمدن دونوں میں بچت کا باعث کچن گارڈننگ کے شعور کو اجاگر کرنے کے لئے قومی دن اور فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

#پاکستان میں کچن گارڈننگ کے رجحان کو پروان چڑھایا جائے کیونکہ یہاں پر ڈیلی سبزیوں کا فی کس روزانہ استعمال 100 گرام سے بھی کم ہے جو کہ انسانی جسم کی ضرورت کو پورا نہیں کرتی ۔
کیونکہ نشاستہ، لحمیات، حیاتین اور نمکیات سے بھر پور سبزیاں اور پھل انسانی صحت اور انسانی آمدن دونوں میں بچت کا باعث بنتی ہیں۔

ایک بہت ہی مشہور مقولہ ہے کہ
”صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے“
اور صحت مندی کی ضامن ہماری خوراک ہے جو بلواسطہ یا بلاواسطہ ہماری جسمانی اور ذہنی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے اور ماحولیاتی عناصر سے متاثر شدہ غذا انسانی جنیاتی نظام پر مختلف انداز میں اپنا رنگ دکھاتی ہے۔
زندگی کی گاڑی کا فیول ناقص ہو تو زندگی بھی جھٹکے کھاتے ہی گزرتی ہے۔ لہٰذا اس تیز رفتار گاڑی کو درست ٹریک پر رکھنے کے لئے متوازن اور خالص غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔
قدرتی کھاد سے نشو و نما شدہ سبزیاں اور پھل نہ صرف ہماری جسمانی ضروریات کا منبعِ خاص ہیں بلکہ یہ حفاظتی خوراک کے طور پر بھی خاص کردار ادا کرتے ہیں۔
صنعتی انقلاب اور دیگر انسانی سرگرمیوں کے سبب معیارِ زندگی میں نمایاں فرق آ گیا ہے۔ مقدار کی بڑھوتری کے باعث معیار کی قلت میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے۔
فی الوقت ضرورت اس امر کی ہے کہ گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ کے رجحان کو کیسے پروان چڑھایا جائے۔ حکومت پنجاب نے گزشتہ برس Pamco کے ذریعے مفت یا رعایتی قیمت پر بیج مہیا کیے۔ مختلف سیمینارز منعقد کرائے گئے۔
ہماری کثیر تعداد کچن گارڈننگ کے ان گنت فوائد سے بے خبر ہے کہ یہ نہ صرف خواتین کے لیے مفید اور کار آمد مشغلہ ہے بلکہ یہ معاشی خوشحالی اور استحکام کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ سیوریج اور کیمیکل شدہ پانی اور کم ذرخیز مٹی کی کوکھ سے نمو پانے والی سبزیوں کی بجائے ذاتی نگہداشت میں تیار کی گئی صاف شفاف اور غذائیت سے بھر پور سبزیاں خود کفالت کا موجب ہیں۔
”نیشنل کچن گارڈننگ فیسٹیول“ کا انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام اور بالخصوص خواتین میں کچن گارڈننگ کا رجحان پیدا ہو اور گھر میں خاص کر بچوں کی نشو و نما کیلئے بہتر اور ادویات سے پاک سبزیاں میسر ہوں جو کہ ان کی صحت کیلئے معاون ثابت ہوں۔

تحریر و ترتیب :- (سی-ڈی-سی)



Copied

Address

Mardan Sawabi Gt Road Bala Garhi Ada
Balagarhi
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mama kare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category