SeaFood Babu

SeaFood Babu We provide the highest quality seafood from the ocean to your door. Making it simple for you Seafood Supplier, Fish Supplier, Health Food Restaurant
(2)

17/05/2026

Amazing Cutting Skills | Tilapia Fish Cutting in Fish Market by Expert Fish Cutter

16/05/2026

Amazing Tilapia Fish Cutting in Fish Market by Expert Fish Cutter | Fish Cutting Skills

کہتے ہیں کہ جب اولاد بیمار ہوتی ہے، تو دوا اسے دی جاتی ہے مگر اس کا اثر ماں باپ کی روح پر ہوتا ہے. پچھلے دو دن میری زندگ...
08/05/2026

کہتے ہیں کہ جب اولاد بیمار ہوتی ہے، تو دوا اسے دی جاتی ہے مگر اس کا اثر ماں باپ کی روح پر ہوتا ہے. پچھلے دو دن میری زندگی کے طویل ترین اور کٹھن دن تھے. میرا بیٹا، جو گھر کی رونق ہے، بیماری کی وجہ سے نڈھال پڑا تھا. جب اس نے پینا پلانا چھوڑ دیا اور اس کی آنکھوں کی وہ شرارتی چمک مدہم پڑنے لگی، تو میرا دل ڈوبنے لگا۔ آج اسے ہسپتال میں داخل کروانا پڑا، علاج ہوا، اور اب اسے گھر لے کر آیا ہوں، مگر ان دو دنوں نے مجھے ایک بار پھر یہ احساس دلایا کہ باپ ہونا دراصل کیا ہے.
عجیب رشتہ ہے یہ... بیمار بیٹا ہے، تکلیف اسے ہے، مگر حلق سے نوالہ ہمارے نہیں اتر رہا. بھوک پیاس جیسے کہیں کھو گئی ہے. لوگ کہتے ہیں کہ باپ مضبوط ہوتا ہے، وہ گھر کی چھت ہوتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب اس چھت کا ایک ستون یعنی اس کی اولاد لرزتی ہے، تو پوری چھت کانپ اٹھتی ہے. باپ کا مضبوط سینہ اندر سے کتنا موم ہوتا ہے، یہ صرف وہی جانتا ہے جس نے اپنے جگر گوشے کو تکلیف میں تڑپتے دیکھا ہو. آج ہسپتال کے اس بستر کے پاس، جہاں میرا بیٹا زیرِ علاج تھا، میں کب اس کے برابر میں سر رکھ کر سو گیا، مجھے پتہ ہی نہیں چلا. وہ نیند نہیں تھی، وہ تھکن نہیں تھی، وہ دراصل اس کے ساتھ جڑے رہنے کی ایک لاشعوری تڑپ تھی.
لیکن آج ہسپتال میں جو کچھ میں نے دیکھا، اس نے میرے اندر تک خوف بٹھا دیا ہے. میرے سامنے آج دو بچوں کی موت واقع ہوئی. ان معصوموں کی جانیں جاتے دیکھ کر میرا دل جیسے پھٹنے لگا تھا. نجانے ان کے ماں باپ پر کیا قیامت گزری ہوگی، جن کے آنگن ہمیشہ کے لیے سنے ہو گئے. اس خوفناک منظر نے مجھے اور میری بیوی کو اندر تک ہلا کر رکھ دیا، اور ہم اپنے بچے کو سینے سے لگائے بس اللہ کی رحمت مانگتے رہے.
ابھی پریشانی مکمل طور پر ٹلی نہیں ہے. میرا بیٹا اگرچہ گھر آ گیا ہے، مگر وہ ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوا. اسے مزید دو دن ہسپتال لے جا کر انجیکشن لگوانے ہیں. خوف اور فکر کا سایہ اب بھی منڈلا رہا ہے، مگر آج جب اس کی حالت میں کچھ بہتری دیکھی تو جیسے ہماری سانس میں سانس آئی. آج دو دن کی شدید اذیت اور فاقے کے بعد، جب بچے نے کچھ سکون محسوس کیا، تو میرے حلق سے بھی پانی اترا اور کچھ کھا پایا.
باپ ہونا صرف ذمہ داریاں اٹھانا نہیں ہے، بلکہ یہ اپنی خوشیاں، اپنی بھوک اور اپنا سکون اپنی اولاد کے نام کر دینے کا نام ہے. جب بچہ مسکراتا ہے تو باپ کا دن بن جاتا ہے، اور جب بچہ مرجھا جائے تو دنیا کی ہر نعمت بے معنی لگنے لگتی ہے. میں نے اس کی تکلیف دیکھ کر محسوس کیا کہ میں کتنا بے بس ہوں؛ کاش! اس کی ساری تکلیف میرے حصے میں آ جاتی اور وہ پھر سے کھلکھلا اٹھتا.
یہ سفر مجھے سکھا گیا کہ اولاد وہ سرمایہ ہے جس کے لیے انسان جیتا ہے اور جس کے ایک آنسو پر اپنی پوری کائنات قربان کر سکتا ہے. دعا ہے کہ اللہ ہر بچے کو صحت دے اور کسی بھی ماں باپ کو ان کے جگر گوشے کی تکلیف نہ دکھائے، کیونکہ اولاد بیمار ہو تو ماں باپ کی تو جیسے زندگی ہی رک جاتی ہے.

شاہد شاہ

آج عید کا دوسرا دن تھا. کراچی کی سڑکیں اپنی مخصوص خاموشی اور ہلکی سی رونق کے ساتھ پھیلی ہوئی تھیں. نہ وہ روز والا ہجوم، ...
22/03/2026

آج عید کا دوسرا دن تھا.
کراچی کی سڑکیں اپنی مخصوص خاموشی اور ہلکی سی رونق کے ساتھ پھیلی ہوئی تھیں. نہ وہ روز والا ہجوم، نہ وہ شور... بس ایک نرم سا سکون، جیسے شہر بھی عید منا رہا ہو.

میں نے آج اپنے بیٹے کی پسند کی موٹر سائیکل نکالی... اور وہی لمحہ تھا جب اُس کی آنکھوں میں ایک چمک آئی، جیسے اُس کا کوئی خواب پورا ہونے جا رہا ہو. وہ جلدی سے آ کر آگے بیٹھ گیا، سنجیدگی سے ہینڈل پکڑا... جیسے واقعی وہی اس سفر کا کپتان ہو.
یہ اُس کی تیسری عید ہے...
اور میری شادی کو بھی ابھی چار سال ہوئے ہیں.
حیرت ہوتی ہے... یہ چار سال کیسے گزر گئے؟
ایسا لگتا ہے جیسے کل کی بات ہو، مگر ان چار سالوں میں جتنے لمحے ہم نے ساتھ گزارے ہیں، وہ کسی پوری زندگی سے کم نہیں.

مجھے یاد ہے، پچھلے سال جب وہ صرف ڈھائی سال کا تھا، میں اُسے اپنے ساتھ بائیک پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے سفر پر لے گیا تھا. اُس وقت شاید میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ چھوٹا سا بچہ ان راستوں کو، ان لمحوں کو، اس سفر کو اتنی گہرائی سے اپنے دل میں محفوظ کر لے گا.

آج وہ مجھے روز یاد دلاتا ہے،
"بابا، اس سال ہم پھر جائیں گے نا؟ اب تو میں بڑا ہو گیا ہوں..."

میں اسے دیکھتا ہوں اور سوچتا ہوں...
یہ صرف ایک بچہ نہیں، یہ میری یادوں کا محافظ ہے.
اس کا حافظہ، اس کی باتیں، اس کی معصوم ضد... سب کچھ مجھے حیران بھی کرتا ہے اور خوش بھی.

آج ہم نکلے.
کراچی کے ناردرن بائی پاس کی طرف.
ہوا ہلکی سی تیز تھی، سورج ڈھلنے کو تھا، اور سڑکیں جیسے ہمیں اپنے اندر سمیٹ رہی تھیں. وہ میرے آگے بیٹھا ہوا تھا، کبھی پیچھے مڑ کر مجھے دیکھتا، کبھی راستے کو... اور کبھی بے وجہ مسکرا دیتا.

اس کی وہ مسکراہٹ...
وہی تو میری منزل ہے.

راستہ لمبا تھا، مگر وقت جیسے رک گیا تھا.
نہ جلدی تھی، نہ کوئی فکر... بس میں تھا، میرا بیٹا تھا، اور ایک خاموش سا احساس کہ یہی زندگی ہے.
یہی وہ لمحے ہیں جو بعد میں یادوں میں بدل کر انسان کو زندہ رکھتے ہیں.

میں نے دل ہی دل میں سوچا...
ہم بڑے ہو کر سمجھتے ہیں کہ ہم بچوں کو دنیا دکھاتے ہیں...
مگر حقیقت میں بچے ہمیں جینا سکھاتے ہیں.

وہ چھوٹے چھوٹے سوال، وہ معصوم باتیں، وہ بے ساختہ ہنسی...
یہ سب وہ چیزیں ہیں جو زندگی کو اصل معنی دیتی ہیں.

کئی گھنٹوں کے سفر کے بعد جب ہم واپس لوٹے، تو جسم تھکا ہوا تھا مگر دل بھرا ہوا تھا.
میں نے اسے دیکھا... وہ خاموش تھا، مگر اس کی آنکھوں میں وہی سکون تھا جو شاید مجھے بھی محسوس ہو رہا تھا.

میں نے سوچا...
وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے.
یہ بچہ کل بڑا ہو جائے گا، یہ لمحے شاید پھر نہ آئیں...
مگر آج... آج یہ سب میرے پاس ہے.

اور شاید یہی اصل خوشی ہے.

یہ عید میرے لیے صرف ایک تہوار نہیں تھی.
یہ ایک یاد تھی، ایک سفر تھا، ایک احساس تھا...
جو میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ جیا.

شاہد شاہ

08/03/2026

https://wa.me/923091241963
ابھی آرڈر کریں اور گھر بیٹھے بالکل تازہ مچھلیاں
اور جھینگے منگوائیں...
اگر آپ گھر بیٹھے اپنی من پسند ذائقے دار اور تازہ مچھلیاں اور جھینگے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی ہمارے پیج یا دئیے گئے نمبر پر کال یا واٹس ایپ کر کے اپنا آرڈر بک کر سکتے ہیں. ہم روزانہ کی بنیاد پر تازہ مچھلیوں اور جھینگوں کا کام کرتے ہیں..
اب آپ جب چاہیں گھر بیٹھے تازہ مچھلیاں اور جھینگے منگوا سکتے ہیں. وہ بھی ایک کال پر. آپ کو مچھلی کے سالن والے سلائس بنوانے ہیں یا فرائی کے لیے سلائس بنوانے ہوں. آپ کو مچھلی کا بون لیس فنگر، بسکٹ چاہیے یا فلے. آپ جیسا چاہیں گے آپ کو گھر بیٹھے اب آپ کی مرضی کے مطابق سروس فراہم کی جائے گی... ابھی کراچی میں کہیں سے بھی اپنا آرڈر بک کریں اور گھر بیٹھے اپنی من پسند تازہ اور ذائقے دار مچھلیاں حاصل کریں...
اپنا آرڈر بک کرنے کے لیے درج ذیل دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں یا واٹس ایپ کریں... 👇👇

Order Now and Get Fresh Fish & Prawns Delivered to Your Home!
If you want to enjoy your favorite delicious and fresh fish and prawns at home, simply call or WhatsApp us on the given number or through our page to book your order. We deal with fresh fish and prawns on a daily basis.
Now you can order fresh fish and prawns anytime you want delivered right to your doorstep with just one call. Whether you need fish curry slices, frying slices, boneless fish fingers, fish biscuits, or fillets... we provide the service exactly the way you want, right at your home.
Book your order from anywhere in Karachi and enjoy your favorite, fresh, and tasty fish at home...

22/02/2026

21/02/2026

Indirizzo

Prato

Notifiche

Lasciando la tua email puoi essere il primo a sapere quando SeaFood Babu pubblica notizie e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Contatta L'azienda

Invia un messaggio a SeaFood Babu:

Scelte rapide

Condividi